ایک نیوز نیوز: عمران خان کی پی ٹی آئی مارچ کے دوران توڑ پھوڑکے معاملے پر پانچ مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں منظور ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کی پی ٹی آئی مارچ کے دوران توڑ پھوڑکے معاملے پر پانچ مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں منظور ہوگئیں۔
ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد ایسٹ عبدالغفور کاکڑ نے پانچ، پانچ ہزار کے مچلکوں پر ضمانت منظورکی۔ عمران خان کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان نے درخواست ضمانتوں پر بحث مکمل کی۔ عمران خان آج عدالت پیش نہ ہوئے،حاضری سے استثنا کی درخواست جمع کرائی گئی۔
عمران خان کے خلاف تھانہ بارہ کہو،لوئی بھیر، کورال اور تھانہ سہالہ میں مقدمات درج تھے۔