راولپنڈی پی پی 7 سے ہارنے والے پی ٹی آئی امیدوار نے نتیجہ مسترد کردیا

Jul 18, 2022 | 09:59 AM

JAWAD MALIK

 ایک نیوز نیوز: راولپنڈی پی پی 7 سے شکست کھانے والے پی ٹی آئی امید وار شبیراعوان  نے الیکشن کے نتائج کو مسترد کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق شبیر اعوان نے کہا ہے کہ ہم 4 ہزار کی لیڈ سے جیت رہے تھےدوبارہ گنتی کی درخواست دیں گے۔ 

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما بابراعوان کا کہناتھا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے انتہائی بے نظمی کا مظاہرہ کیاگیا، یہ الیکشن پاکستان تحریک انصاف جیت چکی ہے اور ووٹوں کی کھلی گنتی ہونی چاہیے۔

واضح رہے کہ پی پی 7 راولپنڈی کے تمام 260 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق (ن) لیگ کے راجہ صغیر احمد 68906 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے محمد شبیر اعوان نے 68857 ووٹ حاصل کیے، اس طرح   تحریک انصاف پی پی 7 راولپنڈی کی نشست 49 ووٹوں سے ہاری ہے۔

مزیدخبریں