فون ٹیپ ،آڈیو لیک کیس: بانی  پی ٹی آئی  کی اپیل  سماعت کیلئے مقرر  

فون ٹیپ ،آڈیو لیک کیس: بانی  پی ٹی آئی  کی اپیل  سماعت کیلئے مقرر  
کیپشن: Phone tape, audio leak case: PTI founder's appeal set for hearing

ایک نیوز:  وزیراعظم ہاؤس اور آفس کے ٹیلی فون ٹیپ کرنے اور آڈیو لیکس ہونے  کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر رجسٹرار اعتراضات کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر   ہوگئی۔  

تفصیلات کے مطابق جسٹس امین الدین خان 21 جنوری کو چیمبر میں سماعت کریں گے ،بانی پی ٹی آئی کی جانب سے عزیر کرامت بھنڈاری چیمبر میں پیش   ہوں گے۔  

واضح رہے کہ   بانی پی ٹی آئی نے 2022 میں درخواست دائر کی تھی ،رجسٹرار آفس نے اعتراضات عائد کرتے ہوئے درخواست واپس کر دی تھی  ۔