190ملین پاؤنڈ کیس میں کوئی قانونی سقم یا ابہام نہیں ہے،  عطاء تارڑ  

190ملین پاؤنڈ کیس میں کوئی قانونی سقم یا ابہام نہیں ہے،  عطاء تارڑ  
کیپشن: There is no legal ambiguity in the £190m case, says Ata Tarar

ایک نیوز: وفاقی وزیر اطلاعت و نشریات عطااللہ تارڑ   نے کہا ہے 190ملین پاؤنڈ کا فیصلہ جو ایک ایسا کیس ہے جس میں کوئی قانونی سقم یا ابہام نہیں ،جس کی بنیاد پر کہا جائے کوئی چیز رہ گئی ہے ۔  


تفصیلات کے مطابق  عطاء تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ  کلئیر کٹ کیس اس سے پہلے کبھی نہیں آئے دستاویزات بتاتے ہیں 250 ملین روپے ریکور پیسے بتائے ہیں ، شہزاد اکبر ریکوری ہیڈ کے طور پر کام کرتے رہے انہوں نے خط لکھا جنوری 2020 میں کہ حکومت پاکستان کو پیسہ واپس لے دیا ہے جو اس کی ملکیت تھی، کہاگیاکرپشن و رشوت کا پیسہ ریکور کرکے حکومت کے حوالے کیا لندن میں بھی شہزاد اکبر گئے، این سی اے نے ضبط شدہ پاکستان کی حکومت کو لفافہ دیا تو اسے بند لفافہ کو ملزم شخص کے حوالے کیا جس نے جرم کیا تھا، پچیس کروڑ روپے بانی کا گھر بنایا گیا بانی پی ٹی آئی کا ذرائع آمدن کیا ہے جس سے وہ گھر گرا کر نیا بنایا گیا،  دو سو کینال زمین ، پچیس کروڑ کا گھر اور ہیرے کی انگوٹھیاں رشوت کے طور پر لی گئیں، کل 80سے 90ارب روپے کا معاملہ ہے جس پر فیصلہ آیا ہے۔  

انہوں نے کہا  این سی اے پاکستان کے حوالے پیسہ کرتی ہے اسی کو پیسہ واپس کیا جس سے ضبط کیاگیا، کوئی دفاع یا ڈیفنس نہیں تھا تو سیرت پر چلنے کی سزا کا تاثر دیا گیا، تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ شامل ہیں چھیپا ، سندس فائونڈیشن یا ایدھی کا ٹرسٹ کیوں بنا، القادر یونیورسٹی میں کون سی دینی تعلیم دی جا رہی ہے ہر بات پر کہتے سیرت پر چلنے کی سزا ملی تو مذہب کو سیاست سے علیحدہ رکھیں، سیاسی پوائنٹ سکورنگ کریں لیکن دین اللہ رسول کو اپنی سیاست سے باہر نکالیں یہی توہین آمیز رویہ ہے، کیا خان نے ساری عمر مذہب کا پرچار کیا کرکٹ کھیلنے جاتے تو کیا مذہب کی پاداش لاس اینجلس کی عدالت کا فیصلہ آپ کے خلاف آیا ، سیاست ہوتی رہے گی لیکن دین کا نام نہ لیں، سرکار دوعالم کے شازین بگٹی کے نام گھینچے اور عمرہ پر پارٹی جھنڈے لے کر جاتے ہیں مرنا ہے اللہ کو حساب دینا ہے، بانی کو کوئی کہہ رہا ہے دو رحاضر کا پیغمبر ہے ،رشوت و کرپشن پر سزاملی تو مذہب کو سامنے نہ لائیں، پوری قوم کے سامنے جھوٹا پرچار کیا دین کی تعلیم دی جا رہی ہے کوئی کارٹون دیکھ رہا ہے۔

علیمہ باجی کہہ رہی ہے190ملین پائونڈ کا کیس نہیں القادر ٹرسٹ کا کیس ہے کیونکہ اس میں بھی مذہبی ٹچ دینا ہے، پانچ قیراط کی انگوٹھیاں اور پچیس کروڑ روپے کا گھر بانی نے لیا، فواد  چودھری مراد سعید شیری مزاری کے کہنے پر بھی بند لفافہ نہیں کھولا گیا سپریم کورٹ کےاکائونٹ میں پیسے دئیے گئے، پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم مل کر مجھ سے بات کرے، کابینہ سے بشری بی بی بانی کا فائدہ ہوا یا نہیں ، اگر کوئی شخص ڈاکہ ڈالے تو کیا اس پیسوں سے دینی مدرسہ یا یونیورسٹی بنائی جاسکتی ہے، پوری دنیا کے اخبارات میں ہیڈ لائن لگائی ہے کہ بانی کرپٹ لیڈر ثابت ہوگیا ہے۔