جب بھی حکومت ملی ہے ہم نے اکانومی کو مضبوط کیا ،راناتنویر حسین  

جب بھی حکومت ملی ہے ہم نے اکانومی کو مضبوط کیا ،راناتنویر حسین  
کیپشن: Whenever we got the government we strengthened the economy, Rana Tanveer Hussain

ایک نیوز:  وفاقی وزیر رانا تنویر حسین  نے کہا ہے  جب بھی حکومت ملی ہے ہم نے اکانومی کو مضبوط کیا  ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق رانا تنویر حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے   کہ  حکومت صنعت کی بحالی کے لیے بہت کام کر رہی ہے ،پچھلے سال 6.4 فیصد ایگریکلچر جی ڈی پی تھی ہم سارے سیکٹر کو ساتھ لے کر چلیں،ہم نے پالیسی دے دی ہیں ، ہمارے فریم ورک کو ہم نے جو بیرون ممالک سے ایکسپرٹ شامل کیے تھے ان کی مدد سے اور بیوروکریٹ، ٹیکنوکریٹ کی مدد سے پلیس کر  دیئے ہیں ، مختلف ادوار میں مختلف پروگرام آتے رہے ،مسلم لیگ ن کی حکومت نے نئے پروگرام لانے کی کوشش کی ،جب بھی حکومت ملی ہے ہم نے اکانومی کو مضبوط کیا ،بزنس مین کو ہم نے جتنی بھی سہولیات دے سکتے ہیں دی ہیں ۔  
انہوں نے کہا  وزیراعظم کا بس ہو تو صبح ہی آپ کو بجلی مفت دینے لگ جائیں ، چند روکاوٹیں ہیں انہیں دور کر رہے ہیں آئی پی پیز کے ساتھ دوبارہ معاہدے کر رہے ہیں ،آئندہ اپریل تک فرق نظر آ جائے گا ،آپ کو بھی مشکل حالات میں کام کرنا ہے ،آپ نے پاکستان کو مشکل حالات سے نکالنا ہے ،ملکی حالات جیسے بھی ہیں آپ نے ملک میں انڈسٹری کو چلانا ہے ، ایک سال کا عرصہ ہے اس کے بعد چیزیں بہتر ہو جائیں گی ، مہنگائی کے ساتھ شرح سود کو لنک کر رہے تھے ، 10  ماہ میں ہم نے 10 فیصد شرح سود کم کیا،شرح سود 22 سے 12 فیصد پر آگئی ہے۔