سونے کی قیمت میں مزید کمی

سونے کی قیمت میں مزید کمی
کیپشن: Further decline in gold price

ایک نیوز: صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے، سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی ہوئی۔

 سونا 2 لاکھ 82 ہزار 400 روپے فی تولہ ہوگیا، 10 گرام سونے کی قیمت میں 170 روپے کی کمی دیکھی گئی، 10 گرام سونا 2 لاکھ 42 ہزار 112 روپے کا ہوگیا۔

 عالمی مارکیٹ میں سونا 20 ڈالر کی کمی سے 2703 ڈالر فی اونس کا ہوگیا، چاندی کی فی تولہ قیمت 24 روپے کی کمی سے 3 ہزار 381 روپے ہو گئی۔