ویب ڈیسک:دنیا کے امیر ترین شخص ،ایکس ، ٹیسلا،سپیس ایکس کے مالک ایلون مسک نے چین میں اپنی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کار کے ماڈل وائے کے نئے ورژن کی نقاب کشائی کی ہے۔
نیا ماڈل وائے مارچ میں چین اور آس پاس کے ممالک میں فروخت کیلئے پیش کیا جائیگااور بتدریج سال کے آخر تک یورپ اور شمالی امریکہ میں موجودہ ماڈل کی جگہ لے گا۔
کار میں محدود تبدیلیاں ہوئی ہیں لیکن کم تبدیلیوں کے باوجود نئے ماڈل میں اسکی شکل مکمل بدل چکی ہے ، اس گاڑی کا اگلہ حصہ خود کار ٹیسلا ٹیکسی کیطرح کا ہے، دن میں چلنے والی کار کی لائٹس ایل ای ڈی کی ایک باریک پٹی ہے جو پورے فرنٹ پر موجود ہے۔
کار کا اگلا حصہ خود کار ڈرائیونگ والی ٹیسلا ٹیکسی سے مشابہت رکھتا ہے، اس گاڑی میں دن کے وقت چلنے والی لائٹس ایل ای ڈی کی ایک بریک پٹی ہیں جو پورے فرنٹ پر موجود ہے، ٹرنک کے ڈھکن کے نیچے بھی ایک لائٹ ہے جو کار کے پچھلے حصے اور ٹیسلا لوگو پر سرخ روشنی پھینکتی ہے۔
اس ماڈل میں گاڑی کے کیبن کو مکمل طور پر ری ڈیزائن کیا گیا ، اسکی بلڈ کوالٹی بہتر کرتے ہوئے اس کے اندر کے شور کو کم کیا گیا ہے، اس میں پچھلی سیٹوں کیلئے انٹرٹینمنٹ سسٹم بھی لگایا گیا ہے، ریکلائننگ سیٹیں رکھی گئی ہے اور بڑا ڈیش بورڈ ڈسپلے دیا گیا ہے۔
ٹیسلا کمپنی کا کہنا ہے کہ ماڈل وائے ایک چارج پر 719 کلومیٹر فاصلہ طے کر سکتی ہے اور یہ 4.3 سکینڈز میں صفر سے 100 کلومیٹر کی رفتار پکڑ سکتی ہے، ٹیسلا کیطرف سے پہلی مرتبہ چین میں ایک نیا ماڈل متعارف کروایا گیا ہے، چین کی مقامی الیکٹرک کاروں کی صنعت کے باعث ٹیسلا کے لیے مقامی مارکیٹ میں رہنا کافی مشکل اور مسابقتی ہے۔

کیپشن: Elon Musk introduced the new model of Tesla Car Y