ایک نیوز: چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے بھارتی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
چیمپئنز ٹرافی کیلئے روہت شرما کو بھارتی ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے،شبھ من گل، یشسوی جیسوال،ویرات کوہلی، شری یاس ایر، کے ایل راہل،رشبھ پنت، ہاردِک پانڈیا، اکشر پٹیل سکواڈ میں شامل ہیں۔
اس کے علاوہ روندرا جدیجہ،واشنگٹن سندر، ارشدیپ سنگھ، محمد شامی،جسپریت بمراہ اور کلدیپ یادیو بھارتی سکواڈ کا حصہ ہونگے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل انگلینڈ چیمپینز ٹرافی کے لیے سکواڈ کا اعلان کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی تھی۔
انگلینڈ نے دورہ بھارت اور چیمپینز ٹرافی کے لیے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کیا تھا، جوز بٹلر کپتان برقرار، بین سٹوکس 15 رکنی سکواڈ میں جگہ نہ بنا پائے دیگر کھلاڑیوں میں جوفرا آرچر، گس ایٹکنسن، جیکب بیتھل ، ہیری بروک، بریدن کارس، بین ڈکٹ، جیمی اوورٹن، جیمی سمتھ ، لیام لیونگسٹن ، عادل رشید، جو روٹ ، ثاقب محمود ، فل سالٹ اور مارک ووڈ شامل ہیں۔
چیمپینز ٹرافی کے ممکنہ شیڈول میں انگلینڈ نے میگا ایونٹ میں 22 فروری کو لاہور میں آسٹریلیا کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلنا ہے۔