تہران،سپریم کورٹ کے باہر فائرنگ،دو جج جاں بحق 

تہران،سپریم کورٹ کے باہر فائرنگ،دو جج جاں بحق 
کیپشن: Tehran, firing outside the Supreme Court, two judges were killed

ایک نیوز:ایران کے دارالحکومت تہران میں سپریم کورٹ کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہےجس کے نتیجے میں دو جج جاں بحق ہو گئے۔

عرب میڈیاکا کہنا ہے کہ فائرنگ میں ایک جج زخمی بھی ہوا، فائرنگ کے بعد حملہ آور نے خود کو بھی گولی مار لی،ایران کی سپریم کورٹ تہران سکوائر پر واقع ہے، تفصیلات کے مطابق حملہ آور پر کسی عدالت میں کوئی کیس نہیں تھا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے ججوں میں علی رازینی اور محمد مغیثی شامل ہیں، دونوں جج صاحبان قومی سلامتی، جاسوسی اور دہشتگردی سے متعلق کیسز کی سماعت کررہے تھے، جج علی رازینی پر 1998 میں بھی قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس میں ان کی گاڑی میں بم نصب کیا گیا تھا اور وہ اس حملے میں زخمی ہوئے تھے۔