شیخ رشید کی عمران خان سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

شیخ رشید کی عمران خان سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
کیپشن: The inside story of Sheikh Rasheed's meeting with Imran Khan has come out

ایک نیوز: اڈیالہ جیل کے باہر شیخ رشید نے ایک نیوز سے خصوصی گفتگوکی،سابق وزیر کا کہنا تھا کہ آج  نو مئی کیس کے سلسلے میں میں اڈیالہ جیل آیا تو کمرہ عدالت میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات ہوئی، ملاقات خوشگوار موڈ میں ہوئی آج میں نے بانی پی ٹی آئی کو خود بوسہ دیا اور انہوں نے مجھے گلے لگایا۔
سابق وزیر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ اپ سیاست کے سارے رول سمجھتے ہیں اللہ بہت بڑا ہے اور اللہ ہی ہماری مدد کرے گا، شیخ رشید نے عمران خان کو کہا کہ ہائی کورٹ سے اپ کو جلد ریلیف ملے گا یہ تو چلتی ہے تجھےاونچا اڑان کے لیے۔ 
انہوں نے کہا کہ کل کے فیصلے کے بارے میں بانی پی ٹی آئی ذرا بھی پریشان نہیں ہے ذرا بھی بد دل نہیں ہے، شیخ رشید نے کہا کہ اگر جوڈیشل کمیشن نہیں بنایا جائے گا تو مذاکرات فعل ہے اور ختم ہے۔
 برسٹرگوہر اور آرمی چیف کی ملاقات پر انہوں نے کہا کہ مجھے اس کے بارے میں کوئی علم نہیں ہے۔