ایک نیوز:ترجمان قطر ی وزارت خارجہ ماجد الانصاری کا کہنا ہے کہ اسرائیل اورغزہ جنگ بندی کا آغاز کل اتوار کی صبح مقامی وقت کے مطابق ساڑھےآٹھ بچے شروع ہوگا۔
ماجد الانصاری نے کہا کہ ہم اپنے بھائیوں کو مشورہ دیتے ہیں کہ محتاط رہیں،انتہائی احتیاط سے کام لیں اور سرکاری ذرائع سے ہدایات کا انتظار کریں۔
خیال رہے کہ رواں قطری وزیراعظم نے غزہ جنگ بندی کا اعلان کیا تھا،قطر،مصر اور امریکا کی جنگ بندی کی کوششیں کامیاب ہو گئی ہیں، جنگ بندی معاہدے سے خطے میں امن قائم ہوگا،جنگ بندی معاہدے کے تحت مغویوں کی رہائی ہوگی ،غزہ میں امداد بھی پہنچائی جائے گی۔
قطری وزیراعظم شیخ عبدالرحمان بن جاسم کا کہنا تھا کہ تمام شراکت داروں کے بے حد مشکور ہیں، ا سر ا ئیل اور حماس کیساتھ ملکرجنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے،جنگ بندی معاہدہ 19 جنوری سے نافذ العمل ہوگا۔
قطری وزیراعظم نے مزید کہا کہ معاہدے کے تحت دونوں فریقین یرغمالیوں کو رہا کرینگے،دونوں فر یقین معاہدے پر عملدرآمد کرنے کے پابند ہونگے، قطری وزیر اعظم نے کہا کہ ہم غزہ میں اپنے بھا ئیو ں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،توقع ہے کہ معاہدہ اتوار سے نافذ العمل ہو جائے گا،وقت کا اعلان بعد میں ہوگا۔

کیپشن: Israel and Gaza cease-fire will begin tomorrow: Spokesman of the Qatari Ministry