ویب ڈیسک: آئی ایم ایف نےرواں مالی سال2025میں پاکستان کے معاشی شرح نموکا مقررہ ہدف حاصل نہ ہونے کاخدشہ ظاہر کردیا۔
آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک جاری کردیا ہے جس میں آئی ایم ایف نے رواں مالی سال کیلئےپاکستان کے معاشی شرح نمو کے تخمینے پر نظرثانی کرتے ہوئے اسے3فیصد کردیا ہے۔
آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال معاشی شرح نمو4فیصد رہنے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ گزشتہ مالی سال معاشی شرح نمو 2.5 فیصد رہی تھی۔
آئی ایم ایف کا مزید کہنا ہےکہ رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو3فیصد رہنےکا امکان ہے جبکہ پاکستان نے رواں مالی سال کےلیے معاشی شرح نموکا ہدف 3.6فیصد مقرر کیا ہے۔
گزشتہ سال اکتوبر2024میں آئی ایم ایف نے رواں مالی سال کے لیے پاکستان کی معاشی شرح نموکا تخمینہ 3.2 فیصد لگایا تھا۔
پاکستان کیلئے مشکل،آئی ایم ایف نے بڑا فیصلہ کر لیا
Jan 18, 2025 | 12:35 PM