جانوروں کے حقوق بارےہم دنیا سے بہت پیچھے ہیں:جسٹس عائشہ ملک

جانوروں کے حقوق کی بات پردنیا سےہم بہت پیچھے ہیں:جسٹس عائشہ ملک
کیپشن: We are far behind the world when it comes to animal rights: Justice Ayesha Malik

ایک نیوز:سپریم کورٹ کی جج جسٹس عائشہ ملک کا کہنا ہے کہ جانوروں کی ویلفیئر کے لیے کوئی قانون موجود نہیں،ا ٓج ایسے موضوعات پر بات کر رہے ہیں جس پر عام طور پر بات نہیں کی جاتی۔
جسٹس عائشہ ملک نے ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر جاندار چیز کو بغیر خوف زندگی گزارنے کا حق ہے، جانوروں کے حقوق کی بات کریں تو ہم اس معاملے پر دنیا سےبہت پیچھے ہیں۔
جسٹس عائشہ نے کہا کہ جانوروں کے حقوق کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے، جنگلی حیات کا تحفظ ضروری ہے۔