ایک نیوز:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے جاپان کے سفیر اکاماتسو شوئیچی کی ملاقات ہوئی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو دورہ جاپان کی دعوتِ دی گئی،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے دورہ جاپان کی دعوت قبول کرلی ۔
ملاقات میں باہمی تعلقات، تجارتی تعاون، اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے فروغ پر زور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے لیے نئے راستے تلاش کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے 2022 کے سیلاب کے دوران جاپان کی معاونت پر اظہار تشکر کیا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے،دونوں ممالک کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات موجود ہیں، جاپان نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، جاپانی حکومت اور عوام کے شکرگزار ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ جاپانی سرمایہ کاروں کے لیے پنجاب میں ہر ممکن سہولت اور تحفظ فراہم کیا جائے گا، زراعت، معدنیات، آئی ٹی، اے آئی، روبوٹکس، اور توانائی کے شعبوں میں جاپان کے ساتھ تعاون چاہتے ہیں۔
جاپانی سفیر نے وزیرِ اعلیٰ مریم نواز شریف کے ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح کے اقدامات کو سراہا، جاپان کے سفیر نے محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف کے عوامی وفلاحی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کو بھی سراہا۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی جاپان کے سفیر سےملاقات ،باہمی تعلقات، تجارتی تعاون پر اتفاق
Jan 18, 2025 | 11:25 AM