سیف پر حملہ کرنیوالے ملزم بارے پولیس کے حیرت انگیز انکشافات

سیف پر حملہ کرنیوالے ملزم بارے پولیس کے حیرت انگیز انکشافات
کیپشن: Surprising revelations of the police about the accused who attacked Saif

ویب ڈیسک:بھارتی پولیس نے سیف علی خان پر حملہ کرنےوالےملزم کی گرفتاری کے بارے میڈیا کی رپورٹ کو مسترد کردیا۔
دو روز قبل بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ ممبئی پولیس نے سیف علی خان پر حملہ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے،بعد ازاں ملزم کے حوالے سے خبر دی گئی کہ حملہ آور نے سیف پر حملے سے قبل ممبئی میں شاہ رخ خان کے گھر منت کی بھی14جنوری کو ریکی کی تھی۔
 لیکن ملزم سخت سکیورٹی کے باعث گھر میں داخل ہونے میں ناکام ہوگیا تھا، حملہ آور نے شاہ رخ خان کے گھر میں داخلے میں ناکامی پر سیف علی خان کو ٹارگٹ کیا اور انکے باندرا والے گھر کی ریکی کی۔
تاہم اب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس نے واقعے سے متعلق کسی بھی ملزم کی گرفتاری کی تردید کرد ی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے پولیس سے بچنے کے لیے لباس تبدیل کر لیا تھا تاہم پولیس کو مشتبہ ملزم کی سی سی ٹی وی فوٹیج ملی ہے جس کے تحت اسکی تلاش جاری ہے۔