ملک میں سردی کی شدید لہرجاری،موسم مزید سرد رہے گا:محکمہ موسمیات

ملک میں سردی کی شدید لہرجاری،موسم مزید سرد رہے گا:محکمہ موسمیات
کیپشن: Severe cold wave in the country, the weather will be colder: Meteorological Department

ایک نیوز: ملک بھرمیں سردی کی شدید لہرجاری ہے، محکمہ موسمیات نے موسم مزید سرد رہنے کی توقع کی ہے۔
محکمہ موسمیات نے بیشترعلاقوں میں موسم سرداورخشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے،پہاڑی علاقوں میں موسم شدیدسرداورمطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے،شمال مغربی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان،کشمیر،مری اور گلیات میں بارش،برفباری متوقع ہے۔
پنجاب،بالائی سندھ اورخیبرپختونخواکےمیدانی علاقوں میں درمیانی سےشدیددھند چھائے رہنےکا امکان ہے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم سرد،پہاڑی علاقوں میں شدید سرد،مطلع جز وی ابر آلود رہا۔
 پنجاب کے بیشتر اضلاع اور با لا ئی سندھ میں درمیانی سے شدید دھند چھائی رہی ،لہہ میں پارہ منفی 13، اسکردومنفی 10، گوپس ، قلات، زیارت میں منفی7ریکارڈ کیاگیا ،استورمیں درجہ حرارت منفی6،کالام میں منفی5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا کوئٹہ، مالم جبہ،گلگت، ہنزہ اور راولاکوٹ میں پارہ منفی4ڈگری سینٹی گریڈتک گرگیا۔