ٹرمپ اور چینی صدر کےدرمیان ٹیلیفونک رابطہ،کونسی اہم بات کی؟

Jan 18, 2025 | 08:54 AM

ایک نیوز:نو منتخب امریکی صدر اورچینی ہم منصب کےدرمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے،دونوں رہنمائوں نے باہمی امور پر تبادلہ خیا ل کیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ اورشی پنگ نے ٹک ٹاک ،تجارت اورتائیوا ن پربات چیت کی ، ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں اور صدر شی بہت سے مسائل کوحل کریں گے،ہم مل کردنیا کومزید پر امن اورمحفوظ بنانے کیلئے ہرممکن کوشش کریں گے۔
شی جن پنگ نے کہا کہ دونوں ممالک کوایک دوسرے کےبنیادی مفادات کااحترام کرناچاہیے۔

مزیدخبریں