ایک نیوز: وزیراعظم شہباز شریف نے مراکش کشتی حادثے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بنادی ۔
اعلی سطح کی 4رکنی تحقیقاتی ٹیم اج مراکش روانہ ہوگی،حکومتی ذرائع کے مطابق ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ سلمان چودھری تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ مقرر ایف آئی اے پنجاب کے ایڈیشنل ڈائریکٹر منیر مسعود مارتھ بھی ٹیم میں شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دفتر خارجہ اور آئی بی کا بھی ایک ایک افسر بھی کمیٹی کا حصہ تحقیقاتی ٹیم 3 سے 4 روز مراکش میں قیام کرے گی۔
تحقیقاتی ٹیم کشتی حادثے میں زندہ بچ جانے والوں سے ملاقات کرے گی ،تحقیقاتی ٹیم پاکستانیوں پر تشدد اور قتل کی بھی تحقیقات کرے گی، ٹیم واپسی پر اپنی رپورٹ وزیراعظم شہبازشریف کو پیش کرے گی ۔
وزیراعظم نے مراکش کشتی حادثے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بنادی
Jan 18, 2025 | 08:30 AM