ایران اور روس میں جامع سٹریٹجک پارٹنر شپ معاہدہ طے 

ایران اور روس میں جامع سٹریٹجک پارٹنر شپ معاہدہ طے 
کیپشن: Iran and Russia signed a comprehensive strategic partnership agreement

 ایک نیوز: ایران اور روس میں جامع سٹریٹجک پارٹنر شپ معاہدہ طے پا گیا۔
  ایران اور روس کے صدور نے معاہدے پر دستخط کیے، روسی صدر پیوٹن نےایران میں دو نیو کلیئر پاور پلانٹ لگانے کا اعلان کیااور کہا کہ ایران کے لیے مزید جوہری منصوبے شروع کرنے کو تیار ہیں، معاہدہ دوسروں کی پیداکردہ مشکلات پر قابو پانے میں مدد گار ہوگا۔
  ایران روس معاہدے کے مطابق دونوں ممالک ایک دوسرے کو لاحق فوجی خطرات سے مل کر نمٹیں گے، ایران یا روس پر حملہ آور کسی ملک کو فوجی مدد نہیں دی جائے گی، سکیورٹی سروسز،فوجی مشقیں اور ٹریننگ معاہدے میں شامل ہیں۔