زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید کمی

Jan 18, 2024 | 21:22 PM

ایک نیوز : اسٹیٹ بینک کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق  زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 12 کروڑ 74 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی 12 جنوری تک زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مجموعی مالیت 8 ارب 2 کروڑ 74 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی ۔ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 1 کروڑ 59 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ، کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 11 کروڑ 77 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں  زرمبادلہ کے مجموعی ملکی ذخائر 13 ارب 14 کروڑ 51 لاکھ ڈالر کی سطح پر ہیں۔

مزیدخبریں