ویب ڈیسک :جے یو آئی (ف)کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے کہا ہے کہ ایران کو اگر کوئی شکایت یا غلط فہمی تھی تو خود کارروائی کرنےکے بجائے پاکستان سے بات کرتا ۔
تفصیلات کےمطابق ایران کی جانب سے پاکستان میں حملے کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایران پاکستان تعلقات کی نوعیت ایسی نہیں کہ ایران پاکستان کو اعتماد میں لئے بغیر اس طرح کی غیر معمولی کاروائی کرے۔
ان کا کہناتھا کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات برادرانہ ، تاریخی اور صدیوں پر محیط ہیں ۔ پاکستان کی جوابی کاروائی کا مقصد احتجاج نوٹ کرانا تھا تاہم دونوں ممالک مزید طاقت کے استعمال کے بجائے سفارتی ذرائع کو استعمال میں لاتے ہوئے تعلقات کو معمول پر لانے کا آغاز کریں مولانا فضل الرحمان نے کہا تلخی میں مزید اضافے کو روکنے کیلئے پرامن اقدامات کیے جائیں ۔ صورتحال کو باہمی اعتماد سے کنٹرول نہ کیا گیا تو دشمن قوتیں فائدہ اٹھا سکتی ہے ۔ کارروائی سے ایک دن قبل انڈین وزیر خارجہ کے دورہ ایران سے شکوک وشبہات میں اضافہ ہورہا ہے ۔