ایک نیوز :پاکستان اور ایران کے درمیان حالات کشیدہ ہونے کے پیش نظر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا ۔
تفصیلات کےمطابق قومی سلامتی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا ،نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت اجلاس کل پونے تین بجے ہوگا،اجلاس میں آرمی چیف، وفاقی وزرا شرکت کریں گے ،اجلاس میں پاک ایران سرحدی کشیدگی کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان اس وقت حالات کشید ہ ہوئے جب دو روز قبل ایران نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلوچستان کے علاقے پنگجور میں ایک چھوٹے سے گاؤں پر میزائل حملےکیے جس میں 2 بچیاں شہید اور 3 زخمی ہو گئیں۔
پاکستان نے آج صبح ایران کے حملوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے سیستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں متعدد دہشت گردہلاک ہوگئے ۔ایران کے سرکاری میڈیا نے بھی سیستان میں پاکستانی فورسز کے حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملوں میں ہلاک ہونے والے ایرانی شہری نہیں ہیں۔