مکی آرتھر، گرانٹ بریڈ برن اور اینڈریو پٹک مستعفی

Jan 18, 2024 | 19:11 PM

ایک نیوز :مکی آرتھر، گرانٹ بریڈ برن اور اینڈریو پٹک اپنے اپنے عہدوں سے مستعفی ہو گئے۔

تفصیلات کےمطابق مکی آرتھر، گرانٹ بریڈ برن اور اینڈریو پٹک جنہیں نومبر 2023 میں اپنے رول میں تبدیلی کے بعد لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فرائض سونپے گئے تھے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ۔

اپریل 2023 میں مکی آرتھر کو پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا تھا،گرانٹ بریڈ برن کو گزشتہ سال کے شروع میں پاکستان کی قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر مقرر کیا گیا تھا۔ جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر اینڈریو پٹک اپریل 2023 سے پاکستان کے بیٹنگ کوچ تھے۔

مکی آرتھر 2016 سے 2019 تک پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ تھے،پاکستان نے آئی سی سی کی ٹیسٹ ٹیم کی درجہ بندی میں نمبر ون پوزیشن حاصل کی اور 2017 کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتی۔ بین الاقوامی کرکٹ میں مکی آرتھر جنوبی افریقہ، آسٹریلیا اور سری لنکا کے ہیڈ کوچ کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔57 سالہ گرانٹ بریڈ برن جنہوں نے 1990 سے 2001 تک 18 انٹرنیشنل میچوں میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کی۔ 2018 سے 2020 تک پاکستان مینز ٹیم کے فیلڈنگ کوچ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔  پاکستان ٹیم نے جب 2023 میں آئی سی سی ون ڈے انٹرنیشنل ٹیم رینکنگ میں نمبر 1 مقام حاصل کیا تو یہ پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ تھے۔

مزیدخبریں