ہماری حکومت میں لوگ ملک چھوڑ کر بیرون ملک نہیں جائیں گے ،جہانگیر ترین

Jan 18, 2024 | 19:49 PM

ایک نیوز :پیٹرن ان چیف استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین نے کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ آج ہمارا نوجوان طبقہ مایوسی کا شکار ہے،  استحکام پاکستان پارٹی نوجوانوں کے لیے امید کا پیغام لائے گی،انشاء اللہ ہمار ی حکومت  میں نوجوان ملک چھوڑ کر بیرون ملک نہیں جائیں گے ۔

 تفصیلات کےمطابق جہانگیر ترین نے لودھراں کے مختلف علاقوں میں کارنر میٹنگز سے خطاب  کیا اور آئی پی پی میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر جہانگیر ترین کا کہناتھا کہ انشاء اللہ ہم پاکستان کو نیا اور مستحکم پاکستان بنائیں گے،  پاکستان اور معیشت دونوں کو مضبوط کرینگے،  پاکستان مستحکم ہوگا تو عوام خوشحال ہوں گے۔

جہانگیر ترین کا مزید کہناتھا کہ  نجی شعبے کو مضبوط بنائیں گے تاکہ وہ بھی نوجوانوں کو باعزت روزگار فراہم کرسکے،  انشاء اللہ آئی پی پی کی حکومت میں نوجوان ملک چھوڑ کر باہر کے ممالک نہیں جائیں گے,  نفرت اور انتقام کی بجائے خدمت کی سیاست کرینگے ،  لودھراں کے لوگ 8 فروری کو خوف کے بت توڑ دیں گے، انشاء اللہ 8 فروری عقاب کی کامیابی کا دن ہوگا۔

جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ  ہم نے لودھراں میں بہت سے ترقیاتی منصوبے مکمل کروائے ،  انشاء اللہ کامیاب ہوکر ایسے کام کرواؤں گا کہ اہلیان لودھراں یاد رکھیں گے، میں سیاست اپنی ذات کی خاطر نہیں عوام کی خاطر کررہا ہوں۔

مزیدخبریں