بابر اعظم سمیت  4 کھلاڑیوں کو لیگ کرکٹ کیلئے این او سی جاری کرنے کا فیصلہ

Jan 18, 2024 | 18:45 PM

ویب ڈیسک :پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی سکواڈ میں شامل چار کھلاڑیوں کو لیگز کھیلنے کیلئے این او سی جاری کرنے کا فیصلہ کر لیاہے  تاہم فخر زمان اور اعظم خان کو تاحال اجازت نہیں دی گئی  ۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ بورڈ نے شاہین شاہ آفریدی ، بابراعظم ، محمد رضوان اور وسیم جونیئر کو لیگز کھیلنے کی اجازت دینے کافیصلہ کر لیاہے ، باضابطہ اعلان کے بعد چاروں کرکٹرز نیوزی لینڈ  سیریز کے بعد لیگز کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔

 ٹی ٹونٹی کپتان شاہین آفریدی کا آئی ایل ٹی ٹونٹی کے ساتھ معاہدہ ہے،بابر اعظم محمد رضوان اور وسیم جونئیر کے بی پی ایل میں معاہدے ہیں  جبکہ فخر زمان اور اعظم خان کو لیگز کے لیے تاحال اجازت نہیں ملی ۔ اعظم خان اور فخر زمان دو لیگز مکمل کر چکے ہیں ، سنٹرل کنٹریکٹ کے مطابق کرکٹرز سال میں  دو لیگز کھیل سکتے ہیں ، کرکٹرز کو لیگز کے لیے اجازت کیس ٹو کیس بنیاد پر دی جا رہی ہے ، سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل کرکٹرز کو معاہدے کی شقوں کے  مطابق اجازت دی جا رہی ہے ۔

مزیدخبریں