ایک نیوز :پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آزاد ارکان پر ہماری نظر ہے ،ان کے ساتھ ملکر حکومت بنائیں گے ۔
تفصیلات کےمطابق جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زردا ری نے کہا ہے کہ ہماری ورکنگ مکمل ہے،پارٹی نے مجھے وزیر اعظم کیلئے نامزد کیا ہے،انشااللہ آپ کا جیالا وزیر اعظم ہوگا،چوتھی بار وزیر اعظم کا خواب دیکھنے والے اپوزیشن لیڈر بنیں گے، وزیر اعظم بن کر غربت ،بیروزگاری اور مہنگائی کا خاتمہ کروں گا۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ سیلاب متاثرین کا ایک ہی مطالبہ تھا کہ گھر بنا کر دیں، سندھ حکومت نےگھر بنا کر دینے کا پراجیکٹ شروع کر دیا ، شہیدبھٹو کے منشور روٹی،کپڑا اورمکان پر عملدرآمد جاری ہے، کم عرصے میں 20لاکھ گھر بنا کر دینے کا مشن شروع کریں گے، برسراقتدار آ کر نوشہرو فیروز میں یونیورسٹی قائم کریں گے،ہمارا 10نکاتی منشور مہنگائی کا مقابلہ کرنے کے لئے ہے۔
بلاول بھٹو نے اعلان کیا کہ 300یونٹ استعمال کرنیوالوں کو بذریعہ سولر مفت بجلی دیں گے، الیکشن 2024میں مقابلہ تیر اور شیر کا ہے، آپ نے 100فیصد سیٹیں پیپلز پارٹی کو جتوانی ہیں، دوسری سیاسی جماعتیں سیاسی انتقام کیلئے الیکشن لڑ رہی ہیں۔