پاک ایران سفارتی تعلقات متاثر ہونے کے بعد بھی ترقیاتی منصوبے جاری

Jan 18, 2024 | 16:07 PM

ایک نیوز: پاک ایران تناؤ میں شدت آنے کے بعد بھی سفارتی تعلقات شدید متاثر ہوئے ہیں لیکن ترقیاتی مںصوبوں پر کام جاری ہے۔ 

ذرائع کے مطابق پاک ایران تناؤ کے باوجود پاک ایران منصوبوں پر عملدرآمد جاری ہے۔ ابھی تک جاری منصوبوں کو روکنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ پاک ایران سرحدی منڈیاں معمول کے مطابق کام کر رہی ہیں۔ 

مند پشین سرحدی منڈی سمیت دیگر پانچ مشترکہ سرحدی تجارتی منڈیاں بند کرنے پر کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ ایران سے پاکستان مکران کو 132 کے وی ٹرانسمیشن لائن منصوبہ بھی جاری ہے۔ 

پولان گبد 100 میگا واٹ بجلی کے منصوبہ پر بھی معمول کے مطابق کام جاری ہے۔ پاک ایران تناؤ کے باوجود ابھی باہمی منصوبوں کو بند کرنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔

مزیدخبریں