بیرونی جارحیّت کاموزوں ترین جواب،پاکستان کی ناگزیرضرورت ہے،تحریک انصاف

بیرونی جارحیّت کاموزوں ترین جواب،پاکستان کی ناگزیرضرورت ہے،تحریک انصاف
کیپشن: بیرونی جارحیّت کاموزوں ترین جواب،پاکستان کی ناگزیرضرورت ہے،تحریک انصاف

ایک نیوز: پاکستان کی جانب سے اپنے دفاع میں ایران کی حدود میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر جوابی کارروائی کا معاملہ،پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ایرانی حدود میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر افواجِ پاکستان کے فضائی حملے پاکستان کی دفاعی افواج کا حق اور پاکستان کی سالمیت و خودمختاری کیلئے ناگزیر ضرورت قرار  ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی خودمختاری، سالمیت اور سلامتی سب سے مقدّم اور ناقابلِ تسخیر و مفاہمت ہے،پاکستان کسی بھی بیرونی جارحیّت کا موزوں ترین انداز میں جواب دینے کا مکمل حق محفوظ رکھتا ہے،پاکستان تحریک انصاف قومی وقار اور ملکی سلامتی و سالمیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ کئے بغیر بیرونی اقوام خصوصاً ہمسایہ ممالک سے باہمی امن و احترام پر مبنی تعلّقات کی علمبردار رہی ہے،۔

ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ بانی چیئرمین عمران خان کے ویژن اور سیاسی فلسفے کی رو سے تنازعات کے مؤثر اور دیرپا حل کیلئے تصادم کی بجائے باہمی روابط  اور گفت و شنید ہی کو موزوں ترین اور مہذّب راستہ سمجھتے ہیں۔امید ہیں کہ ایران سرکار معاملات کو مزید تلخیوں اور کشیدگی کی جانب لے جانے کی بجائے ذمہ داری کا مظاہرہ کرے گی اور جارحیّت پر اصرار کی بجائے امن کو مقدّم رکھا جائے گا۔

ترجمان تحریک انصاف  کا مزید کہنا ہے کہ دہشتگردی سمیت تمام توجّہ طلب امور پر معاملات کو دوطرفہ سرکاری اور سفارتی اسباب و ذرائع سے حل کیا جانا چاہئے اور علاقائی امن و سلامتی کو ترجیح دی جانی چاہئے،کسی بھی نوعیّت کی بیرونی جارحیّت کے مقابلے یا تدارک کیلئے پاکستان تحریک انصاف پوری طرح اپنی دفاعی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔