ایک نیوز: ملکی سیاسی منظر نامے پر اہم پیش رفت سامنے آگئی۔ انتخابات سے قبل ق لیگ کو اہم رہنما نے خیرباد کہہ دیا۔
ذرائع کے مطابق سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور ق لیگ کو خیر باد کہنے کو تیار ہیں۔ سابق گورنر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے۔ سابق گورنر نے بلاول بھٹو کی حمایت کا بھی اعلان کر رکھا ہے۔
چوہدری سرور پہلے ہی بلاول بھٹو اور آصف زرداری سے ملاقاتیں کر چکے ہیں۔ سابق گورنر 21 جنوری کو پیپلز پارٹی کے جلسے میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔