ایک نیوز:پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ ہماری کوشش تھی کہ ہمارا کامن انتخابی نشان ہو تاکہ ہمارا ووٹر کنفوثز نہ ہو ، مشکل وقت میں ورکرز ہمارے ساتھ رہے، مجھے امید ہے کہ وہ کرپشن نہیں کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر علی خان نے الیکشن کمیشن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش تھی کہ ہمارا کامن انتخابی نشان ہو تاکہ ہمارا ووٹر کنفوثز نہ ہو ،میں ایک درخواست کے پروسس کے لیے الیکشن کمیشن آیا تھا،امیدوار آزاد ہیں، ہارس ٹریڈنگ کے خدشات موجود ہیں لیکن ہمارے ساتھ مخلص پارٹی امیدوار میدان میں ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ مشکل وقت میں ورکرز ہمارے ساتھ رہے، مجھے امید ہے کہ وہ کرپشن نہیں کریں گے،بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے باوجود ہمیں عدلیہ پر اعتماد ہے،بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد غیر آئینی، غیر قانونی ہیں،پارلیمنٹ میں بھی جا کر امیدوار پارٹی کا حصہ رہیں گے کیونکہ کاغذات نامزدگی پر پارٹی کا نام لکھا ہوا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر علی خان نے مزید کہا کہ ہم نے پارٹی امیدواروں کی لسٹ اپڈیٹ کر دی ہے، کل تک ان کے انتخابی نشان بھی اپ ڈیٹ کر دیں گے،ان امیدواروں کے لیے انتخابی مہم بھی چلائیں،ہم یہ عوام پر چھوڑیں گے کہ وہ جس کو چاہیں ووٹ دیں ،ہم نظر ثانی کی اپیل دائر کریں گے کیونکہ یہ ہمارا آئینی و قانونی حق ہے،میرے گھر سے سرسری کاغذات اٹھائے گئے۔