عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفرکیس کی سماعت 22جنوری تک ملتوی

Jan 18, 2024 | 15:41 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:بانی پی ٹی آ ئی عمران خان  اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس  میں اعظم خان سمیت پانچ گواہان کے بیانات قلمبندہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آ ئی عمران خان  اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس  کی سماعت جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں کی۔

 سپیشل پراسیکیوٹرذوالفقار عباسی نقوی اور دیگر عدالت پیش ہوگئے،وکلاء صفائی علی بخاری، عثمان گل،عمیر نیازی، شیراز رانجھا اور دیگر عدالت پیش  ہوئے۔

عدالت نے گواہان اعظم خان، انیس الرحمن، جاوید اقبال، ہدایت اللہ اور محمد اشفاق کا بیان قلمبند کرلیے۔اب تک استغاثہ کے15 گواہان کے بیانات قلمبند ہوچکے۔

بعد ازاں عدالت نے سماعت22 جنوری تک ملتوی کردی۔

مزیدخبریں