پاکستان قومی سلامتی اور علاقائی سالمیت پر سمجھوتہ نہیں کرے گا، عارف علوی

Jan 18, 2024 | 15:02 PM

ایک نیوز: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےکہا ہے کہ پاکستان اپنی قومی سلامتی و علاقائی سالمیت پر سمجھوتہ نہیں کرے گا، پاکستان اپنی سرزمین کے دفاع کیلئے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی  نے ایران کے سیستان و بلوچستان صوبے میں پاکستان کی کارروائی پر بیان میں کہا دہشت گردی ایک مشترکہ چیلنج ہے۔ خاتمے کیلئے عالمی کوششوں کی ضرورت ہے، پاکستان تمام ریاستوں کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا مکمل احترام کرتا ہے۔ 

صدر مملکت نے مزید کہا کہ پاکستان دیگر ممالک سے بھی یہی توقع رکھتا ہے کہ وہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی نہ کریں۔ پاکستان اور ایران برادر ممالک ہیں۔ مسائل کو مذاکرات اور باہمی مشاورت سے حل کرنے کی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں