نوازاورشہباز شریف کےکاغذات منظوری کیخلاف درخواستیں واپس

نوازاورشہباز شریف کےکاغذات منظوری کیخلاف درخواستیں واپس
کیپشن: نوازاورشہباز شریف کےکاغذات منظوری کیخلاف درخواستیں واپس

ایک نیوز: لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف درخواستیں واپس کردیں۔

تفصیلا ت کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے  کاغذات نامزدگی کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی جس دوران ٹربیونلز کے فیصلوں کے خلاف دائر تمام درخواستوں پر فیصلے سنائے گئے۔

شہری شاہد اورکرزئی نے  سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف کےکاغذات منظوری کےخلاف درخواستیں دائر کی تھیں جنہیں برانچ نے تاخیر سے دائر ہونے پر واپس کردیا۔

اس کے علاوہ خواتین کی مخصوص نشستوں پر کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت  ہوئی جس میں عدالت نے (ن) لیگ کی آمنہ حسین اور پیپلز پارٹی کی شگفتہ چوہدری کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کےخلاف درخواستیں منظور کرلیں۔