ویب ڈیسک: نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے آئندہ عام انتخابات میں سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی کے لیے کمیٹی بنا دی ہے۔
اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی میں سیکرٹری داخلہ سمیت چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز شامل ہوں گے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کمیٹی 7 اراکین پر مشتمل ہے جبکہ وزیر مواصلات کمیٹی کے کنوینر ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق، کمیٹی انتخابات کے بہتر انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کی ہدایات پر عمل درآمد کرے گی اور اضافی سیکیورٹی کی ہنگامی ضرورت پر ہدایات بھی جاری کرے گی۔