ویب ڈیسک: چین نے پاکستان اور ایران کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے کیلئے پیش کش کردی۔
وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤننگ نے بریفنگ کے دوران کہا چین کو امید ہے کہ دونوں فریق تحمل کا مظاہرہ کریں گے اورباہمی تعلقات مزید کشیدہ ہونے روکیں گے۔ اگر دونوں فریق چاہیں تو چین دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔
قبل ازیں گزشتہ روز بھی چین نے پاکستان کی حدود میں ایران حملوں پر ردعمل میں دونوں ممالک سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور امن و امان قائم رکھنے کا مطالبہ کیا تھا۔
چینی وزیر خارجہ کے ترجمان ماؤ ننگ نے بریفنگ کے دوران کہا چین دونوں فریقوں سےتحمل کا مظاہرہ کرنے،کشیدگی میں اضافے کا باعث بننے والے اقدامات سے گریز کرنے اورامن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے مل کرکام کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔