امریکا اور برطانیہ کے یمن میں 5مقامات پر حملے

امریکا اور برطانیہ کے یمن میں 5مقامات پر حملے
کیپشن: امریکا اور برطانیہ کے یمن میں 5مقامات پر حملے

ویب ڈیسک: امریکہ اور برطانیہ نے یمن میں5 مقامات پر حملے کیے ہیں۔امریکی اور برطانوی طیاروں نے یمن میں الحدیدہ، تعز، دھمار، البیضا اور سادا گورنریٹ کو نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  امریکی سینٹرل کمان سینٹ کام  کا کہنا ہے کہ امریکی فوج نے یمن میں حوثیوں کے 14میزائلوں  پر حملہ کیا  گیا جب وہ  میزائل فائر کے لیے تیار تھے۔

امریکی سینٹرل کمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ حوثی میزائل بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں کے لیے خطرہ تھے۔

دوسری جانب امریکہ نے حوثیوں کو دوبارہ عالمی دہشت گرد نامزد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

امریکی امور خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ امریکی وزیرِ خارجہ حوثیوں کو عالمی دہشت گرد نامزد کر چکے ہیں کیونکہ وہ  امریکہ کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔