ایران حملوں کی پیشگی اطلاع پر ہمارا جواب ''ایبسلوٹلی ناٹ'' ہے، ترجمان دفتر خارجہ

ایران حملوں کی پیشگی اطلاع پر ہمارا جواب \'\'ایبسلوٹلی ناٹ\'\' ہے، ترجمان دفتر خارجہ
کیپشن: "Our answer to the advance notice of Iran attacks is ``absolutely not,'' the Foreign Office spokesman said

ایک نیوز: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران حملوں کی پیشگی اطلاع پر ہمارا جواب ایبسلوٹلی ناٹ ہے۔ ان حملوں کا ہدف ایران نہیں بلکہ دہشتگرد گروہوں کی محفوظ پناہ گاہیں تھیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے میڈیا بریفنگ میں کہا ہے کہ پاکستان ایران سمیت تمام ہمسایوں سے پرامن تعلقات چاہتا ہے۔ ہم اپنی خودمختاری کا تحفظ کریں گے۔ ایران میں حملے آج صبح ہوئے۔ دو تین گھنٹے پہلے تک ایران سے رابطے کا علم نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان کسی سے مخاصمت بڑھانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔ پاکستان نے ہمیشہ مذاکرات اور تعاون پر زور دیا۔ ہم نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اختیار کیا ہے۔ ہم ایران سمیت اپنے ہمسائیوں کے ساتھ دہشت گردی کی عفریت کے خاتمے کے لیے رابطے جاری رکھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں ابھی تک کسی تیسرے ملک کی ثالثی سے آگاہ نہیں ہوں۔ پاکستان اور ایران کے آپس میں براہ راست رابطے کے چینلز موجود ہیں۔ پاکستان گزشتہ کئی ماہ سے ایران سے رابطے میں تھا۔ پاکستان ایران کو قریبی دوست سمجھتا ہے۔ ہم ایرانی عوام کا احترام کرتے ہیں۔

ترجمان نے واضح کیا کہ ان حملوں کا ہدف ایران نہیں تھا بلکہ دہشت گرد گروہوں کی محفوظ پناہ گاہیں تھیں۔ امید ہے بھارتی وزارت خارجہ کو پاکستان کے اپنے دفاع میں کیے گیے اقدامات کی سمجھ آ گئی ہوگی۔ ایران حملوں کی پیشگی اطلاع پر ہمارا جواب ایبسلوٹلی ناٹ ہے۔