ایک نیوز:امریکی ہائی کمیشن کے پولیٹیکل آفیسر رابرٹ کین کی پاکستان پیپلزپارٹی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ذوالفقار علی بدر کے گھر آمد ،ملاقات میں خطے کی صورتحال، پاکستان اور امریکہ کے دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ہائی کمیشن کے پولیٹیکل آفیسر رابرٹ کین نے پاکستان پیپلزپارٹی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ذوالفقار علی بدر سے ان کے گھر ملاقات کی ہے۔ملاقات میں پاکستان کے موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں خطے کی صورتحال اور پاکستان اور امریکہ کے دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاکستان میں عام انتخابات کے ماحول اور انتخابات کے ملکی ترقی و خوشحالی پر اثرات پر بھی گفتگو کی گئی ہے۔