پاک ایران سرحدغیرمعینہ مدت تک بند،سیکیورٹی ہائی الرٹ، شہریوں کو سرحد سے دور رہنے کی ہدایت

پاک ایران اور پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی ہائی الرٹ، جنگی طیاروں کی پروازیں
کیپشن: Security high alert, flights of warplanes on Pak-Iran and Pak-Afghan border

ایک نیوز:  پاکستان نے ایران کے ساتھ اپنی سرحدیں غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دی ہیں۔حکام  نے مبینہ طور پر شہریوں سے کہا کہ وہ ایران کے ساتھ سرحدی علاقے سے دور رہیں۔

قبل ازیں خبر آئی تھی کہ پاکستان کی جانب سے آپریشن مرگ برسرمچار کے بعد پاک ایران اور پاک افغانستان سرحد پر سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔ 

ذرائع نے خبر دی ہے کہ پاک ایران اور پاک افغانستان سرحد پر سیکیورٹ ہائی الرٹ ہے اور سرحد کے ساتھ ساتھ جنگی طیاروں کی پروازیں جاری ہیں۔ 

دوسری جانب ایرانی حکام نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کی جانب سے کی گئی فضائی کارروائی میں 7 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔