شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر پولیس ریکارڈ سمیت طلب

Jan 18, 2024 | 11:21 AM

JAWAD MALIK

ویب ڈیسک: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ضمانت کی درخواست دائر کردی۔

تفصیلات کے مطابق 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت کیلئے یہ درخواست انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں دائرکی گئی ہے۔

وکیل کی وساطت سے دائر کردہ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ شیخ رشید مقدمے میں نامزد نہیں ہیں، نو مئی کے بعد انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایاجارہاہے۔

عدالت نے درخواست پر پولیس کو 20 جنوری کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیاہے۔

مزیدخبریں