پاک ایران کشیدگی سےسٹاک ایکسچینج پر منفی اثرات،انڈیکس میں 885 پوائنٹس کمی

پاک ایران کشیدگی سےسٹاک ایکسچینج پر منفی اثرات،انڈیکس میں 885 پوائنٹس کمی
کیپشن: پاک ایران کشیدگی سےسٹاک ایکسچینج پر منفی اثرات،انڈیکس میں 726 پوائنٹس کمی

ویب ڈیسک: پاک ایران حالیہ تنازع کے اسٹاک مارکیٹ پر منفی اثرات پڑے ہیں، ٹریڈنگ کے دوران شدید مندی ، کے ایس سی 100 انڈیکس میں 885 پوائنٹس کی بڑی کمی آگئی ۔مارکیٹ 62 ہزار 682 پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  کمی کے بعد انڈیکس 63 ہزار پوانٹس کی سطح بھی کھو بیٹھا، کے ایس سی 100 انڈیکس 62 ہزار 682 پوائنٹس  پر پہنچ گیا، سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ ملک میں الیکشن کی گہما گہمی اور بدلتی سیاسی صورتحال کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے آغاز سے ہی مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، ایسے میں ایران پاکستان حالیہ تعلقات کے تناظر میں سرمایہ کار دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی پر گامزن ہیں اور مارکیٹ میں فروخت کا دبائو بڑھ رہا ہے۔

سرمایہ کاروں کے مطابق رواں ماہ کے آخر میں متوقع مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں کمی کی صورت میں مارکیٹ پر مثبت اثرات پڑ نے کی امید ہے تاہم الیکشنز تک حصص بازار کی صورتحال میں خاص بہتری کا امکان دکھائی نہیں دے رہا۔

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر 12 پیسے سستاہوگیا ۔انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 98 پیسے کا ہوگیا ۔گذشتہ کاروباری روز ڈالر 280 روپے 10 پیسے پر بند ہوا تھا ۔

 اوپن مارکیٹ میں ڈالر 281 روپے 25 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے ۔