کراچی:بھائی نے چھری کے وار سے بہن اور بھانجے کو زخمی کر دیا

Jan 18, 2024 | 09:54 AM

JAWAD MALIK

ویب ڈیسک: کراچی میں رنچھوڑلائن میں بھائی نے چھری کے وار سے بہن اور بھانجے کو زخمی کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ گارڈن میں رنچھوڑ لائن میں گھر میں چھری کے وارسے ماں اور بیٹا زخمی ہو گئے، زخمی ماں اور بیٹے کی شناخت 45 سالہ سائرہ اور 18 سالہ علی کے نام سے ہوئی ہے۔

خاتون کے بھائی شکور نے چھری سے بہن اور بھانجے پر حملہ کیا، ملزم شکور واردات کے بعد فرار ہو گیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ گھریلو رنجش کی بنا پر پیش آیا، چھری کے وار سے زخمی 18 سالہ علی کی حالت تشویشناک ہے، ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

مزیدخبریں