ویب ڈیسک:جہازمیں سوارمسافرنےعملےکی خاتون کوکاٹ لیاجس کی وجہ سےطیارےکوہنگامی لینڈنگ کرناپڑگئی۔
تفصیلات کےمطابق جاپان کےدارالحکومت ٹوکیوسے159مسافروں کولےکرامریکی ایئرلاین کاجہازاپنی منزل کی طرف رواں دواں تھاکہ راستےمیں ہنگامی لینڈنگ کرناپڑی،جس کی وجہ کوئی فنی خرابی نہیں بلکہ ایک 55سالہ امریکی شہری تھاجس نےنشےمیں جہازکےعملےکی ایک خاتون کو کاٹ لیا۔
غیرملکی میڈیا کےمطابق امریکی شخص نے خاتون کو اس قدر زور سے کاٹا کے خاتون کے ہاتھ پر دانتوں کے نشان بن گئے اور ان کا ہاتھ بھی زخمی ہوگیا۔
اس واقعے کے بعد پائلٹ نے جہاز کی واپسی ٹوکیو میں ایمرجنسی لینڈنگ کروائی جہاں امریکی شہری کو پولیس کے حوالے کیا گیا اور خاتون کو طبی امداد فراہم کی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے قبل 2022 میں بھی امریکا کی دو مختلف ائیر لائنز میں مسافروں کی جانب سے جہاز کے عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا جاچکا ہے جنہیں بھاری جرمانہ بھی ادا کرنا پڑا تھا۔