شہری نے تین سیکنڈمیں گرما گرم کافی پی کرورلڈریکارڈقائم کردیا

شہری نے تین سیکنڈمیں گرما گرم کافی پی کرورلڈریکارڈقائم کردیا
کیپشن: The citizen set a world record for drinking hot coffee in three seconds

ویب ڈیسک:شہری نے تین سیکنڈمیں گرما گرم کافی پی کرگینیز بک میں نام شامل کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق جرمنی سےتعلق رکھنےوالےشہری نےکم ترین وقت میں گرماگرم کافی پی کرسب کوحیران کرنےکےساتھ گینیز ورلڈریکارڈاپنےنام کرلیا۔
ادارے کی جانب سے کیے جانے والے اعلان کے مطابق فیلکس وون میبوم نامی شخص نے فرینکفرٹ میں کم وقت میں کافی کا کپ پی کر یہ ریکارڈ بنایا۔
فیلکس نے گزشتہ ریکارڈ وقت سے 0.05 سیکنڈ کم وقت یعنی 3.12 سیکنڈ میں یہ کارنامہ انجام دے کر اعزاز اپنے نام کیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ سیرئل ریکارڈ ساز آندرے اورٹلوم نے 2021 میں اپنے نام کیا تھا۔
ادارے کی جانب سےویڈیواینڈفوٹوایپ انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح فیلکس نے اپنی کامیاب کوشش میں گرما گرم کافی کا کپ حلق سے اتارا۔