ویب ڈیسک:سعودی عرب نےورکرزایگزٹ ری انٹری قانون میں تبدیلی کردی،اب واپسی کیلئےتین سال کی شرط ختم کردی گئی۔
سعودی محکمہ پاسپورٹ کےمطابق ایسےتمام ورکرزجوسعودی عرب واپس نہیں آسکتےتھےان پرعائدتین سال کی پابندی ہٹادی گئی ہے۔
ایئر پورٹس، بندرگاہوں اور بری سرحدی چیک پوسٹوں کے حکام کو تحریری طور پر اس کی اطلاع کردی گئی ہے، پابندی اٹھانے کے فیصلے پر منگل 16 جنوری سے عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے۔
سعودی عرب: ورکرزایگزٹ ری انٹری قانون میں تبدیلی
Jan 18, 2024 | 04:53 AM