بپھرےبیلوں کامیلہ،بھگدڑ مچنےسے2تماشائی ہلاک،متعددزخمی

بپھرےبیلوں کامیلہ،2تماشائی ہلاک،متعددزخمی
کیپشن: Kamila, 2 spectators killed, many injured

ویب ڈیسک:بھارت میں بپھرےبیلوں کےمیلےمیں بھگدڑمچنےسے دوافرادہلاک اورمتعددزخمی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق تامل ناڈو کے ضلع شیوا گنگا میں بپھرے بیلوں کے ساتھ بھاگنے والے کھیل ’جلی کٹو‘ کے دوران بھگدڑمچنےسے 11 سالہ بچہ اور 35 سالہ شخص ہلاک جبکہ 70 افراد زخمی ہوگئے۔
کھیل کے دوران بیل تماشائیوں کے ہجوم میں گھس گئے جس پر تماشائی اپنی جان بچانے کے لیے بھاگ کھڑے ہوئے اوربیلوں کی ٹکر سے ہلاک ہونے والے دونوں افراد کھیل میں شامل نہیں تھے بلکہ تماشائیوں کے ہجوم کا حصہ تھے جن کو بیلوں کے چڑھ دوڑنے سے جان لیوا زخم آئے۔
بیلوں کے ساتھ بھاگنے اور انکو قابو کرنے کا یہ متنازع کھیل ’جلی کٹو‘ تامل ناڈو میں پونگل تہوار کے دوران کھیلا جاتا ہے جس پر جانوروں کے حقوق کی تنظیمیں پابندی کا مطالبہ کرتی ہیں۔
واضح رہےکہ 2014 میں بھارتی سپریم کورٹ نے اس کھیل پر پابندی لگا دی تھی تاہم ریاستی حکومت کی نظر ثانی اپیل پر سپریم کورٹ نے متنازع کھیل کی دوبارہ اجازت دے دی۔
سپریم کورٹ میں تامل ناڈو حکومت نے دلیل دی تھی کہ ’جلی کٹو‘ محض تفریح کا ایک عمل نہیں بلکہ سیکڑوں برس قدیم عظیم تاریخی، مذہبی اور ثقافتی ورثہ ہے۔