لاہورسمیت پنجاب کےمیدانی علاقوں میں دھندکاراج،موٹروےبند

لاہورسمیت پنجاب کےمیدانی علاقوں میں دھندکاراج،موٹروےبند
کیپشن: In the plains of Punjab including Lahore, Dhandkaraj, Motorway closed

ایک نیوز:لاہورسمیت پنجاب کےمیدانی علاقوں میں دھندکاراج برقرار،موٹروےکوٹریفک کیلئےبندکردیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق لاہورسمیت پنجاب کےمیدانی علاقوں میں دھندنےسب کچھ دھندلادیا،حدنگاہ کم ہونےسےہرطرف سفیدچادرچھاگئی۔
ترجمان موٹروےپولیس سیدعمران احمدکےمطابق شدیددھندکےباعث موٹروےایم ٹولاہورسےاسلام آبادتک ٹریفک کیلئےبند،لاہور سےفاروق آبادتک ٹریفک کوروک دیاگیا،ایم تھری فیض پورانٹرچینج سےرجانہ تک حدنگاہ کم ہونےپرٹریفک معطل کردی گئی۔
ترجمان موٹروےپولیس کےمطابق ایم فورشیرشاہ سےفیصل آبادتک شدیددھندکی وجہ سےبندکردی گئی،ایم گیارہ حدنگاہ کم ہونے پرلاہورسےسیالکوٹ تک گاڑیوں کاداخلہ بندکردیاگیا۔
سیدعمران احمدکےمطابق موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے،قومی شاہرات پر دھند کا دورانیہ موسم سرد ہونے کے ساتھ بڑھ گیا ہے،روڈ یوزرز زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات میں سفر کرنے کو ترجیح دیں ،صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں۔
ترجمان موٹروےپولیس کےمطابق روڈ یوزرز آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کر یں ،روڈ یوزرز غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں ،روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 پررابطہ کریں۔
واضح رہےکہ لاہورشہرمیں حدنگاہ انتہائی کم ہوگئی جس سےشہریوں کودشواری کاسامناہے،شہرمیں سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیاہے۔
دوسری جانب شدیددھندکی وجہ سےبیشترایئرپورٹس کوبندکردیاگیاجس سےفلائٹ شیڈول متاثرہوگیا۔