ٹانک:نامعلوم افرادکی فائرنگ،نوجوان جاں بحق

Jan 18, 2024 | 01:23 AM

ایک نیوز:ٹانک میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سےنوجوان موقع پر جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق ٹانک کےنواحی گاؤں عمر اڈہ میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سےایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کےمطابق واقعہ کی اطلاع ملتےہی پولیس کی بھاری نفری جائےوقوعہ پرپہنچ گئی ،مقتول کی شناخت محمدعلی کےنام سےہوئی جوسرگودھاکارہائشی تھااورروزگارکےسلسلےمیں عرصےدرازسےٹانک میں رہائش پذیرتھا۔
پولیس کےمطابق موقع واردات سےتمام شواہداکٹھےکرکےلاش کوتحویل میں لےکرضروری کارروائی کیلئےڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال ٹانک منتقل کردیاگیاہےاورملزمان کی تلاش کےآغازکردیاگیاہے۔

مزیدخبریں