البانوی نژاد برطانوی سنگر دعا لیپا غزہ میں مظالم پربول پڑیں

 البانوی نژاد برطانوی سنگر دعا لیپا نے غزہ میں مظالم پربول پڑیں
کیپشن:  البانوی نژاد برطانوی سنگر دعا لیپا نے غزہ میں مظالم پربول پڑیں

 ویب ڈیسک:لبانوی نژاد برطانوی سنگر دعا لیپا نے کہا ہے کہ غزہ میں جاری انسانی بحران کیلئے عالمی طور پر بلند ہونے والی آوازیں ناکافی ہیں۔ 
 گلوکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں اسی طرح کی جنگ کی وجہ سے اپنا گھر چھوڑنا پڑا اور ان کے والد لندن میں آباد ہوگئے۔وہ سمجھ سکتی ہیں کہ اپنے گھر کو چھوڑنا کتنا مشکل ہوتا ہے، کوئی بھی خوشی سے اپنا گھر نہیں چھوڑنا چاہتا ہے۔
غزہ میں جاری جنگ کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے دعا لیپا کا کہنا تھا کہ بہت سے معصوم فلسطینی اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں، اب اس انسانی بحران کو ختم ہونا چاہئے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی رہنماؤں کی بہت کم تعداد اس انسانی بحران پر مظلوموں کے ساتھ کھڑی ہے جس کی وجہ سے بحران بڑھتا جارہا ہے۔