ٹوئنکل کھنہ کے گریجویشن پر اکشے کمار کی پوسٹ وائرل

Jan 18, 2024 | 00:06 AM

ویب ڈیسک:بالی وڈ سپر اسٹار اکشے کمار نے اپنی اہلیہ اور سابقہ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ کے گریجویشن مکمل ہونے پر جذباتی پوسٹ کی ہے۔ 


اداکار نے انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ کے ساتھ ایک تصویر لگائی ہے جو ٹوئنکل کھنہ کے گریجویشن ڈے کے موقع پر کھینچی گئی تھی۔
اکشے کمار نے ساتھ ہی کیپشن لکھا کہ دو سال قبل جب ٹوئنکل کھنہ نے ان کے سامنے اپنی تعلیم کو آگے بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا تو وہ اس بات پر حیران تھے۔
اداکار نے مزید لکھا کہ جب انہوں نے اپنی اہلیہ کو دیکھا کہ اس نے گھر، کیریئر اور بچوں کے ساتھ لگن سے محنت کرتے ہوئے گریجویشن مکمل کی تو انہیں یقین آگیا کہ وہ ایک سپروومن کے شوہر ہیں۔
ٹوئنکل کھنہ نے اکشے کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ خوش نصیب ہیں جنہیں ایسا شوہر ملا جو ہمیشہ ان کو حوصلہ دینے کیلئے تیار کھڑا ہے۔

مزیدخبریں